ماسٹر چوہدری نزاکت صاحب

گورنمنٹ ہائی سکول بیول میں پڑھنے والے زیادہ تر اس چہرے سے واقف ہوں گے بیول کے علاقے موڑہ جنڈی سے تعلق رکھنے والے محترم ماسٹر چوہدری نزاکت صاحب جو کے نہایت ہی مخلص انسان اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں گورنمنٹ ہائی سکول میں اپنی زمہ داریاں بہت ہی احسن طریقے سے نبھاتے رہے مجھے یاد ہے کہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول میں تھا اور گورنمنٹ ہائی سکول کے طالب علموں کو سکول کے باہر باتیں کرتے سنا کرتا تھا کے یار آج سبق یاد نہیں ماسٹر نزاکت صاحب چھوڑیں گے نہیں پتہ نہیں کیا ہو گا اب اللہ ہی جانتا ہے ان کے ساتھ کیا ہوا ہو گا اس وقت مار پڑھی ہو گی یا نہیں ۔ جب میں پرائمری پاس کر کے ہائی سکول پہنچا میرے ریاضی کے استاد ماسٹر نزاکت صاحب تھے میں ان کے نام سے واقف تھا کیونکہ سکول کے باہر طالب علموں سے سنا تھا ماسٹر نزاکت صاحب پہلے دن جب میری کلاس میں آئے بہت ہی اچھے انداز سے بات چیت شروع کی تعارف ہوا پھر ریاضی کے سوالات کے بارے میں سمجھانے لگے آدھ گھنٹہ کا پیرٹ تھا جو پتہ نہیں لگا گزر گیا اسی طرح پتہ نہیں لگا سال گزر گیا سال کے بعد جب رزلٹ آیا تو ریاضی میں سب پاس ہو گئے تھے کیونکہ ماسٹر نزاکت صاحب ریاضی کے بیت اچھے استاد تھے ماسٹر صاحب تھوڑے سخت تھے مگر ان کی سختی ہم سب کے لیے تھی جو ہم سب کو کامیاب کر گئ ۔ جیسا کے آپ سب کو معلوم ہے اسوقت (مار نہیں پیار) کا جملہ نہیں تھا اس جملے سے پہلے پڑھنے والے تمام طلبا اب بھی اپنے اساتذہ کا احترام کرتے ہیں ماسٹر نزاکت صاحب کے بیشتر شاگرد بیرون ممالک میں ہیں جو ان کو آج بھی یاد کرتے ہیں ماسٹر صاحب بہت ہی اچھی طبیعت کے مالک ہیں سکول میں ہونے والی کھیلوں میں اپنی کبڈی کی ٹیم بھی تیار کی تھی دعا ہے کہ اللہ تعالی ماسٹر نزاکت صاحب کو صحت دے اور تندرست رکھے ۔۔۔۔ امین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top