شیخ محمد شریف…..شیخ بانگی

شیخ بانگی کے نام سے بیول اور نواحی علاقوں کے ہزاروں لوگ واقف ہونگے جن کا اصل نام شیخ محمد شریف تھا بیول مین بازار میں قصاب کی دکان کرتے تھے چھوٹا اور بڑا گوشت بہت اچھا بنا کردیتے تھے مین بازار کا درمیانی حصہ اپنے وقت کا کامیاب ترین اور مصروف ترین حصہ ہوا کرتا تھا بازار کے درمیان سے ایک گلی بیول محلہ مندرکی طرف مڑجاتی تھی اسی چوک میں شیخ بانگی مرحوم قصا ب کی دکان ہواکرتی تھی مرحوم ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ایک طرف انتہائی نرم مزاج جبکہ دوسری طرف انتہائی سخت طبیعت کے حامل بھی تھے ایک طرف سنجیدہ،متین اور بردبار شخصیت رکھتے تھے جبکہ دوسری طرف ایک کھلنڈرے لڑکے کی طرح شوخ و شنگ بھی تھے مرحوم کا ڈبل سٹوری مکان اپنے وقت کا بہترین مکان تھا جسے ”بانگی نی حویلی“ کے نام سے پکارا جاتاتھا مرحوم شیخ بانگی نے پوری زندگی اپنا کاروبار ایمانداری سے کیا مرحوم کے ایک فرزند شیخ محمد آصف نے کبڈی کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے جوپوٹھوہار کے نامور کوڈیال مانے جاتے ہیں دعا ہے مالک کائنات شیخ محمد شریف المعروف شیخ بانگی مرحوم کے درجات میں بلندی فرمائے اور ان کی قبر پر کروڑہا رحمتوں وبرکتوں کا نزول فرمائے۔آمین

Back To Top