ایڈوکیٹ چوہدری جاوید کوثر

سادہ طبعیت کے مالک نرم مزاج اور پیار کرنے والی شخصیت متحرم جناب ایڈوکیٹ چوہدری جاوید کوثر ولد چوہدری محمد یوسف صاحب امیدوار براے صوبائ اسمبلی جنکا تعلق بیول ڈھیری سے ہے اج زندگی بیول پیج کی رونق بننے جارہے ہیں 1968 میں میٹرک انہوں نے چوہاخالصہ سے کیا پھر 1972 گریجویشن گارڈن کالج راولپنڈی سے کرنے کے بعد 1975 میں وکالت کی تعلیم پنجاب یونیورسٹی سے BA LLB کرنے کے بعد قریبا 1976-1977 میں شعبہ وکالت کی گوجرخان شہرمیں پریکٹس شروع کی قریبا دس سال کا عرصہ گزرنے کے بعد اپنی محنت اور کانفیڈنس کو پرکھنے کے لیے 1985 میں سیاست کے میدان میں قدم رکھا ۔ان کے والد صاحب مرحوم کے بارے میں اتنا کہوں گا کہ نہایت شریف اور ایماندار انسان تھے اللہ پاک اپنے حبیب۴ کے صدقے مرحوم کو جنت میں اعلی مقام دے اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ھوے چوہدری صاحب نے حق ادا کیا اور ان سے جڑے ہر رشتے کی قدر کی فلائ اور ترقیاتی کاموں میں بھڑ چڑ کر حصہ لیا انکے کارناموں میں سرفہرست کلر سیداں سے بیول روڈ اور بیول سے گوجرخان روڈ ق لیگ کی دور میں کام ھوے
اسکے علاوہ چنگا سے بیول اور ڈھیری تک گیس پاہپ لاہن پر کام کروایا جس سے اج ہزاروں گھر مستفید ھو رہے ہیں اسکے علاوہ بیول ہائ اسکول کو کالج بنوانے کا سہرا بھی انہی کے سر جاتا ہے یہ چوہدری پرویزکے بھائ اور بیول انٹر نیشنل کے بانی ڈاکٹر عتیق کے کزن ہیں جنہوں نے اپنی مدد اپ کے تحت کرڑوں کا ہسپتال بنوایا جس میں دنیا بھر کے لوگوں نے انکی مدد کی چوہدری پرویز صاحب نے بتایا کہ ہندو اور سکھ کمیونٹی نے بھی اس کے بنانے میں مدد کی اور اج بھی مہینےکا خرچہ تقریبا 15 لاکھ کے قریب ہے اور انکے اس پروجیکٹ سے ہزاروں لوگ مستفید ھو رہے ہیں چوہدری جاوید کوثر صاحب جب سے سیاست میں اے ہیں اس وقت سے لیکر اج تک عوام کی خدمت کے لیے کوشاں تھے ہیں اور اہندہ بھی رہے گے دعا ہے مالک انکی عزت میں اضافہ فرماے اور علاقے کی خدمت کرنے میں اپنا کردار اسی طرح بڑھ چڑھ کر ادا کریں ۔
(حسنین )

Back To Top