ہیڈ ماسٹر چوہدری غلام مرتضیٰ

بیول کے معروف ماہر تعلیم سابق سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری غلام مرتضیٰ تقدیر الہیٰ سے وفات پا گئے ہیں، وہ کچھ عرصہ سے صاحب فراش تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ کل گیارہ جون 2017 بروز اتوارشام تین بجے دھیڑہ کنیال بیول میں ادا کی جائے گی۔ اناللہ واناالیہ راجعون ۔ چوہدری غلام مرتضیٰ علاقے کی ایک جانی پہچانی علمی شخصیت تھے ۔ وہ سن 2000 میں گورنمنٹ ہائی سکول بیول سے بطور سینئر ہیڈ ماسٹر ریٹائرہوئے تھے۔ وہ آخری عمر تک درس وتدریس سے وابسطہ رہے۔ نئی نسل کی تعلیم تربیت ان کا مشن تھا وہ تمام عمر اس مشن سے وابسطہ رہے، وفات سے چند ماہ قبل تک انتہائی ضعف کے باوجود وہ اپنے شاہین پبلک سکول بیول چلے جاتے اور بچوں کو پڑھانے لگتے۔ انہوں نے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمیشہ ان کی اخلاقی تربیت پر بھی زور دیا۔ وہ بچوں کی نظریاتی بنیادیں مضبوط کرنے پر خصوصی توجہ دیتے، بطور منتظم بھی انہوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ اپنے تدریسی تجربات اپنے ماتحت اساتذہ کو منتقل کرتے رہتے۔ تدریسی اصول سیکھانے اور اچھا استاد بننے میں اساتذہ کی معاونت کرتے۔ چوہدری غلام مرتضی کے شاگردوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ چوہدری غلام مرتضٰی کے سوگواران میں ان کے بھائی سابق چیئرمین یوسی بیول چوہدری غلام ربانی (حال مقیم یوکے) ، بیٹے چوہدری ماجد ندیم احمد(حال مقیم یوکے) ، ایکٹریکل انجینئر چوہدری راشد ، کمپیوٹر ٹیچر چوہدری احسن کلیم (حال مقیم یوکے ) شامل ہیں۔ دعا ہے اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( جہانگیر افضل) ۔

Back To Top