سابق وزیراعظم نواز شریف

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرونِ ملک جانے کی مشروط حکومتی اجازت کے خلاف دائر کردہ درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا ہے۔
اب لاہور ہائی کورٹ نواز شریف سے متعلق اس فیصلے پر سماعت سنیچر کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق 11:30 بجے کرے گی۔
یہ درخواست پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
شہباز شریف نے جمعرات کو لاہور میں جماعت کے اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں حکومت کی مشروط اجازت کو عدالت میں چیلینج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ان کی جانب سے دائرہ کردہ درخواست میں وفاقی حکومت وزارت داخلہ اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ اس درخواست میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے زرِ تلافی کا بانڈ جمع کروانے کے احکامات کو چیلنج کیا گیا ہے۔

Shahid