آسٹریلیا۔ بارش اتنی شدید کہ طوفان نوح سے تشبیہی دی جانے لگی

آسٹریلیا۔ بارش اتنی شدید کہ طوفان نوح سے تشبیہی دی جانے لگی
آسٹریلیا میں مانسون کی شدید بارشوں کے سبب ڈیم کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر چلا گیا
آسٹریلیا کے شہر ٹاؤنز وائل اور اس کے مضافات میں لوگو ں کو شدید سیلاب کے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے جہاں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہونے کے سبب ڈیم کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

حکام نے لوگوں کی محفظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے
کوئنز لینڈ میں بارشوں کی وجہ سے دریائے راس پر بنے ڈیم کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر چلا گیا ہے۔

اس سے قبل حکام نے خبردار کیا تھا کہ تقریباً بیس ہزار مکانات سیلاب کی زد میں آ جائیں گے۔ شمال مشرقی ریاست کے ساحلی علاقوں میں لوگوں کی کاریں اور مویشی پہلے سے ہی سیلاب میں بہہ چکے ہیں۔

Shahid

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *